Mechanical Technology

"Driving Innovation, Engineering Excellence – Mechanical Technology at GCT Bhakkar!"

Main Image

About Mechanical Technology

مکینیکل ٹیکنالوجی ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر۔ (ایک تعارف) کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا راز اس کے انڈسٹری پر ہوتا ہےاور انڈسٹری کا زیادہ تر انحصار مکینیکل ٹیکنالوجی پر ہوتا ہے کیونکہ انڈسٹری میں کسی روڈکٹ/سسٹم کی ڈیزائنگ، پروڈکشن، انسٹالیشن، کمیششننگ اور مینٹینس کا کام مکینیکل ٹیکنالوجی کے تحت ہوتا ہے۔ مکینیکل ٹیکنالوجی کے 3 سالہ ڈپلومہ میں ٹیکنیکل سکلز کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مکینیکل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں جدید مشینری سے آراستہ 16 لیبز ہیں۔ جن میں کوالیفائیڈ انجینئیرز کی زیر نگرانی طلبا کو جدید ترین سکلز سکھائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ملٹی میڈیا پروجیکٹرز سے آراستہ کلاس رومز بھی مہیا ہیں جن میں Latest Audio/Visual Aids کے ذریعے تدریس کی جاتی ہے ۔طلبا کی جسمانی صحت اوراخلاقی تربیت کا خیال رکھتے ہوئے ڈیپارٹمنٹس کے درمیان ادبی اور سپورٹس کے مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔ کالج ہذا میں تین سالہ کورس میں طلباء کو سال اول میں بنیادی ورکشاپ ،ہیلتھ اینڈ سیفٹی پریکٹس اور انجئیرننگ ڈرائینگ کے مضامین میں سکلز مہیا کی جاتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر سکلز پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جبکہ سال دوم کے طلباء کو ایڈوانس سکلز جیسا کہ AutoCAD 2D/3D ، ایڈوانسڈ ورکشاپ، میٹرالوجی اور میٹیریلز میں ماہر بنایا جاتا ہے۔سالِ سوم کے طلباء کواہم مضامین جیسا کہ تھرمو ڈائنا مکس، ہائیڈرالکس، مشین ڈیزائن، میٹیریل ٹیسٹنگ، ٹول اینڈ مولڈ ڈیزائن کے ساتھ ساتھ CAD/CAM اور CNC جیسے جدید ترین مضامین میں عبور حاصل کروایا جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں مکینیکل کے طلباء کو روائتی اور جدید ہر قسم کے شعبہ میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔ لازمی مضامین کے علاوہ طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے ان کو ٹینیکل پروجیکٹس بھی دئے جاتے ہیں اور ان کو زونل لیول راولپنڈی اور ہیڈ آفس لیول پہ لاہور میں مقابلہ جات کیلئے بھیجا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کیلئے سال سوم کے طلبا کو انڈسٹریل ٹورز کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں انٹرنشپ بھی کروائی جاتی ہے۔ ڈپلومہ پاس کرنے کے بعدطلبا کو جاب ٹیسٹس ، اعلیٰ تعلیم، جاب انٹرویوز CV Making, اور جاب تلاش کرنے کے طریقوں کی مکمل رہنمائی کی جاتی ہے۔مکینیکل ٹیکنالوجی کے طلبا اس وقت بیرون ممالک ( کوریا، عمان، قطر، سعودی عرب،دبئی، انگلینڈ، آسٹریلیا اور اردن وغیرہ) اور پاکستان کی بہترین ملٹی نیشنل انڈسٹری میں کلیدی عہدوں پر اپنی خدمات سرنجام دے رہے ہیں۔

Meet Our Staff

Mechanical Technology Staff
Main Image